ضلع گلگت
حکومت گلگت بلتستان کا خطے میں سرکاری اداروں میں شفافیت کو فروغ دینے اور عوامی مفاد کے منصوبوں میں بہتری لانے کے عزم کا اعادہ

حکومت گلگت بلتستان نے خطے میں سرکاری اداروں میں شفافیت کو فروغ دینے اور عوامی مفاد کے منصوبوں میں بہتری لانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور اس ویژن کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نامی ادارے کا قیام عمل میں لایا ہے جس کا مقصد ہی شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا ہے ۔ محکمہ اطلاعات گلگت کے مطابق عوامی خزانے سے خرچ ہونے والے فنڈز عوام کے فلاح و بہبود کیلئے ہوتے ہیں جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اس ادارے کے اولین مقاصد میں شامل ہے۔اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ روزِ اول سے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے میں مصروف عمل ہے۔ واضح رہے کہ یہ ادارہ گلگت بلتستان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ایکٹ 2017 اور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رولز 2019 کے تحت تفویض کردہ اختیارات اور ذمہ داریوں کے مطابق کام کر رہا ہے۔
Tap to unmute
Advertisement










