کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کراچی پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ روی بوپارہ اور اسسٹنٹ کوچ و فاسٹ بولنگ کوچ شان ٹیٹ کراچی پہنچ گئے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کیلئے کراچی کنگز کی تیاریاں شروع ہوگئی، کراچی کنگز کے کھلاڑی آج شام 5 بجے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر پر باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔دوسری جانب کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ روی بوپارا نے اسکواڈ جوائن کرلیا، جبکہ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ شان ٹیٹ بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔
پی ایس ایل میں پہلی بار اردو میں کمنٹری کی جائے گی جس کے لیے گزشتہ روز کمنٹری پینلسٹ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونا ہے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو مرتبہ کی فاتح لاہور قلندرز سے ہوگا۔
ٹورنامنٹ چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ پی ایس ایل 10 کا میلہ 37 دن تک جاری رہے گا جس میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔