بین الاقوامی قوانین کے تحت منظور شدہ بارڑر رائٹس چھیننے کیلئے بہت جلد عوام ہنزہ کو کال دی جائے گی ظہور کریم ایڈووکیٹ

کسٹم ملازمین کی گاڑی سے برامد شدہ 2000 سے زائد موبائلز برامدگی کے پیچھے یقینا کلیکٹر اور اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز ہیں، فلفور دونوں کو گرفتار کرکے اس واقعے کی تفتیش شروع کی جائے۔
ایک طرف عام عوام کو مختلف رکاوٹیں پیدا کرکے تجارت میں سینکڑوں دشواریاں پیدا کی ہوئی تو دوسری طرف کسٹم ذمہ داران خود غیر قانونی اقدامات میں ملوث ہیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نہ صرف اس واقعہ کی جانچ پڑتال کی جاوے بلکہ ہنزہ کے نوجوانوں کو دوران تجارت بارڑر پر پیدا کردہ غیر ضروری اقدامات کا فلفور خاتمہ کرے ۔
عوام گلگت بلتستان بالخصوص ہنزہ کے عوام نے بارڑر سے متعلقہ کئی ناانصافیوں کو برداشت کیا ہے اور کئی سالوں سے بارڑر کمیونٹی کو انکے حقوق دینے میں ناکام رہے ہیں لہذا وقت ان پہنچا کہ ان حقوق کے حصول کیلئے نکلا جائے۔
بین الاقوامی قوانین کے تحت منظور شدہ بارڑر رائٹس چھیننے کیلئے بہت جلد عوام ہنزہ کو کال دی جائے گی اور اپنے فیصلے سڑکوں پر ہی کریں گے ۔
ظہور کریم ایڈووکیٹ
سابقہ امیدوار برائے جی بی اسمبلی حلقہ 6 ہنزہ