اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جناب نذیر احمد صاحب نے اسسٹنٹ کمشنر گوپس-پھنڈر کے ہمراہ تحصیل پھنڈر کا دورہ کیا۔

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جناب نذیر احمد صاحب نے اسسٹنٹ کمشنر گوپس-پھنڈر کے ہمراہ تحصیل پھنڈر کا دورہ کیا۔ راوت کے مقام پر گلگت شندور روڈ کی صفائی کا کام آج دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، جس میں آر اے ڈی سی کمپنی کے 2 ایکسکیویٹرز اور 2 لوڈرز مصروفِ عمل ہیں۔ مزید 2 ایکسکیویٹرز کل صبح تک موقع پر پہنچ جائیں گے، اور اس تعداد میں مشینری کے ساتھ، سڑک کو مکمل طور پر صاف کرنے میں مزید 4 سے 5 دن لگیں گے، کیونکہ تقریباً 1 کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی بھاری نوعیت کے اوسطاً 50 فٹ سے 250 فٹ اونچی 5 برفانی تودوں نے روڈ مکمل طور پر خراب اور بند کر دئیے ہیں ۔
مزید برآں، کسی بھی ایمرجنسی صورتحال کے لیے راوت کے مقام پر ریسکیو 1122 کی ایک ایمبولینس تعینات کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، محکمہ واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ غذر کے عملے نے شمرن پاور ہاؤس اور بتھریت پاور ہاؤس سے بجلی بحال کر دی ہے۔ حالیہ شدید بارشوں، برفباری اور برفانی تودوں کے باعث پھنڈر، بتھریت اور دہیمل میں تقریباً 42 بجلی کے کھمبے تباہ ہو گئے تھے، جنہیں از سرِ نو نصب کر کے بجلی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ اس طرح پورے تحصیل پھنڈر اور تحصیل گوپس میں بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ایس سی او کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں تاکہ پھنڈر کے لئے موبائل نیٹ ورک کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔










