تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

ضلعی پولیس، گلگت

ضلعی پولیس، گلگت

مورخہ: 30 مارچ 2025

چاند رات سیکیورٹی – ضلعی پولیس کی جانب سے موثر اقدامات

ضلعی پولیس گلگت کی جانب سے چاند رات کے موقع پر عوام کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت، ظہور احمد کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پولیس لائن گلگت میں آج مورخہ 30/03/025 کو بوقت 15.00بجے جنرل رول کال کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام یونٹس کے افسران اور جوانوں نے سیکیورٹی پلان کے مطابق شرکت کی۔

چاند رات کے دوران ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی پولیس نے فل پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ داخلی و خارجی چیک پوسٹوں پر مشکوک افراد کی نگرانی کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

"چاند رات کے لیے سیکیورٹی ڈپلائمنٹ”

سیکیورٹی پلان کے تحت ضلع گلگت میں 602, پولیسآفیسران و اہلکاران اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے جن کی تفصیلات یہ ہیں ۔

ڈی ایس پیز: 07

انسپکٹرز: 09

سب انسپکٹرز: 25

اسسٹنٹ سب انسپکٹرز: 32

ہیڈ کانسٹیبلز: 45

کانسٹیبلز: 477

کل نفری: 602 پولیس اہلکاراں سکیورٹی کے خدمات سر انجام دیں گے ۔۔

ان کے علاوہ

جی بی GB اسکواڈ کے 30 نفری اور ۔02 QRF

پاک رینجر کے 100 نفری اور۔10 QRF

فرنٹیئر کانسٹیبلری ۔50 نفری اور۔02 QRF

بھی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔۔

ڈی پی او گلگت، ظہور احمد نے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ یا امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے گا تاکہ عوام کی جان و مال کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

عوام سے تعاون کی اپیل

ضلعی پولیس عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔ آپ کا تعاون ہی ایک محفوظ اور پرامن ماحول کی ضمانت ہے۔

جاری کردہ:

ترجمان، ضلعی پولیس، گلگت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button