ضلع گلگت
گلگت بلتستان سے خواتین کے ساتھ غیر انسانی سلوک,وزیر داخلہ شمس الحق

وزیر داخلہ شمس الحق لون کا کہنا تھا کہ سربیا میں گلگت بلتستان سے خواتین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے حوالے سے مکمل کل چھان بین کا سلسلہ جاری ہے مگر اب تک گلگت بلتستان کے کسی بھی ضلع سے کوئی رپورٹ درج نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کسی نے رابط کیا ہے۔۔۔۔ اپریل 2024 میں صلاحہ راجپوت نامی خاتون غذر میں خواتین کو سربیا میں پرکشش تنخواہ پر کاشتکاری کے کام کی جانب راغب کرنے کی کوشش کر رہی تھی ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور ریاستی اداروں نے خاتون کو چھان بین کے بعد گلگت بلتستان سے نکال دیا تھا ۔۔۔مگر اب تک گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خواتین کا کوئی ڈیٹا سامنے نہیں آیا ہے ۔۔ اس معاملے کو صوبائی حکومت اور ریاستی ادارے مل کر دیکھ رہے ہیں اس وجہ سے افواہوں پر کان نہ دھرںے ۔۔۔۔