تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ملزم گرفتار

2025، بوقت 11:00 بجے، ملزمان بابر اسلم ولد غلام نبی اور افضل ولد قادر (ساکنان پالس کوہستان)نے سجات عرف نرگسو ولد اجون (ساکن پالس کوہستان، حال مقیم چکر کوٹ، گلگت)کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہونے کی کوشش کی۔ واقعہ کے فورا بعد تھانہ جگلوٹ میں مقدمہ علت نمبر 12/025 بجرم 302/34 تعزیرات پاکستان درج کر کے ملزمان کی تلاش کا آغاز کر دیا گیا۔جگلوٹ پولیس ٹیم کی انتھک محنت اور فوری ایکشن کے نتیجے میں ملزم بابر اسلم ولد غلام نبی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا، جس کے خلاف مزید مقدمہ علت نمبر 13/025 بجرم 13 AO درج کیا گیا۔ تاہم، شریک جرم ملزم افضل ولد قادر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور بہت جلد اسے بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)گلگت ظہور احمد نے پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے انہیں بھرپور شاباش دی۔ انہوں نے تفتیشی ٹیم کو ہدایت کی کہ کیس کی باریک بینی سے چھان بین کی جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، تاکہ مظلوم کو انصاف ملے اور جرائم پیشہ عناصر کو سخت قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے۔گلگت پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button