تازہ ترین
پاکستان

پاکستان میں پانی کا شدید بحران، تین صوبوں میں خشک سالی کا خطرہ: ’اپریل میں صرف پینے کے لیے پانی ہو گا‘

پاکستان میں محکمہ موسمیات کی جانب سے گذشتہ دنوں ملک کے تین صوبوں میں خشک سالی کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کی وجہ ملک میں بارشوں کا کم ہونا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے زیریں میدانی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی حصوں میں خشک موسم کا دورانیہ دو سو دنوں سے بھی زیادہ رہا اور مارچ کے مہینے میں ملک کے جنوبی حصے میں درجہ حرارت معمول سے دو تین سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔

ادارے کے مطابق ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں حالیہ ہفتوں میں بارش ہوئی تاہم ستمبر سے لے کر مارچ کے تیسرے ہفتے تک یہ بارشیں معمول سے چالیس فیصد کم رہیں جس کی وجہ سے منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد بہت کم ہے جب کہ دریاوں میں بھی پانی کی سطح کافی کم ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ کے بعد پاکستان میں صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے ادارے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی یعنی ارسا نے اپنے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ اپریل کے مہینے میں صرف پینے کے لیے پانی کی تقسیم کی جائے گی اور اس کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button