
معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس
معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ والدہ کی وفات ہر انسان کے لیے ایک ناقابلِ تلافی صدمہ ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ان کے خاندان کے غم میں پوری قوم شریک ہے اور ہم ان کے ساتھ دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
All reactions:
33