تازہ ترین
پاکستانضلع گلگت

عید کے بعد کسی غیر مقامی ملازم کو برداشت نہیں کریں گے، سربراہ ڈیم کمیٹی

دیامر بھاشا ڈیم کمیٹی کے حقوقِ دو ڈیم بناو تحریک کے 35 دن مکمل ہوگئے۔علما دیامر گونر فارم کے بعد داریل میں تربیتی نشست مکمل کرکے چلاس پہنچ گئے۔علما کی کمیٹی کاداریل پہنچنے پر عوام داریل نے شاندار استقبال کیا اور بڑا جلسہ منعقد ہوا۔جلسے میں مولانا فرمان ولی نے علما دیامر کو خوش آمدید کہا اور ڈیم متاثرین کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جانی مالی تعاون کا اعلان کردیا۔سربراہ ڈیم کمیٹی مولانا حضرت اللہ نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا اور حکومت کی بے حسی کی وجہ سے متاثرین نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اب حقوق لئے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ عید کے بعد کسی غیر مقامی ملازم کو دیامر بھاشا ڈیم اور واپڈا کے دفاتر میں دیکھا گیا تو اس کا ذمہ دار وہ ملازم خود ہوگا۔31نکاتی مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا اور کسی بھی وقت ڈیم ہیڈ ورک پر کام بند کردیا جائیگا اس حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری کی طرف سے چولہوں کی ویریفیکیشن کیلئے بھیجی گئی ٹیمیں جب کسی محلے میں آ جائیں تو ان کی ٹانگیں توڑنے کا حکم دیتا ہوں۔واپڈا اور حکومت نے متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے اب اس کا خمیازہ جلد واپڈا کو بھگتنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button