پاکستانضلع اسکردو
یوم شہادت حضرت علی پر ماتمی جلوس، مجالس

وم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں گلگت سکردواور گردونواح میں جلوس عزا نکالے گئے گلگت میں مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر اکبر ڈاکپورہ سے برآمد ہوا علم کا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا مرکزی امامیہ مسجد گلگت پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جلوس عزا میں عزاداروں نے ماتم کیا جلوس کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے پولیس جوان جلوس کے داخلی راستوں پر تعینات تھے۔ادھرسکردو اور نواحی علاقوں میں بھی جلوس نکالے گئے جومقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیرہوئے۔عزاداروں نے ماتم کیا،انتظامیہ کی طرف سے جلوسوں کوبھرپورسیکورٹی فراہم کی گئی ۔مجالس میں علماء وذاکرین نے حضرت علی کی زندگی مبارک پرروشنی ڈالی۔