تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
ضلع گلگت

دشمنوں کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ

گلگت(پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دِن اُس عظیم جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جب جنوبی ایشیاکے مسلمانوں نے غلامی کی زنجیریں کاٹنے اور ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کا پرُ عزم فیصلہ کیا تھا۔ آج کے دِن اقبال پارک لاہور میں 1940کو مسلم لیگ کے اجلاس میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے تاریخ ساز قرار داد منظور کی تھی جو بعد میں قرار داد پاکستان کے نام سے مشہور ہوئی۔ ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے دیئے ہوئے ”اتحاد، ایمان اور تنظیم” اور علامہ اقبال کے تصور پاکستان کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ پاکستان کا قیام جہاں جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور مسلمانوں کی علیحدہ تشخص کی ضمانت تھا، وہاں ان لوگوں کیلئے امید کی کرن تھی جنہیں متحدہ ہندوستان میں مذہبی آزادی و ترقی کے مساوی مواقع سے محروم رکھا گیا اور ان کے تہذیبی تشخص کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس جدوجہد کے نتیجہ میں 14 اگست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے ،اندرونی و بیرونی سازشوں اور دہشت گردی سے محفوظ بنانے کیلئے افواج پاکستان، پولیس اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں جس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ پاکستان کے خلاف ہر سازش اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پاکستان کے عوام اپنے افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہم نے مل کر پاکستان کو ایسی فلاحی جدید ریاست بنانا ہے جس میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں اور پاکستان ہر لحاظ سے ترقی کرے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستان کو سلامت رکھے اور اسے مستقبل کی عظیم ترقی یافتہ مملکت بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button