ضلع گلگت
گلگت،ناقص صفائی اور غیر معیاری مچھلی کی فروخت پر دکان سیل
گلگت بلتستان میں عوامی شکایات پر میونسپل فورس نے جوٹیال میں ناقص صفائی اور غیر معیاری مچھلی فروخت کرنے والی دکان کو سیل کر دیا۔
سیکٹر مجسٹریٹ آفتاب عالم نے کارروائی کرتے ہوئے دکاندار پر جرمانہ عائد کیا اور سختی سے ہدایت دی کہ صفائی کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سبزی اور فروٹ شاپس کا معائنہ کرتے ہوئے سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا۔ دکانداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ رمضان المبارک میں مصنوعی مہنگائی سے گریز کریں، ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp