پی ایس ایل 10 کی منفرد ٹرافی لاہور پہنچ گئی

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی منفرد اور چمچاتی ٹرافی دی لومینارا کا سفر جاری ہے اور وہ زندہ دلان شہر لاہور پہنچ گئی ہے۔
دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کا میلہ اگلے ماہ سجنے کو تیار ہے۔ تاہم اس کی منفرد چمچاتی ٹرافی دی لو مینارا کا سفر جاری ہے۔
دی لو مینارا ٹرافی روشنیوں کے شہر کراچی سے زندہ دل والوں کے شہر لاہور پہنچ گئی ہے جس کی رونمائی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کی گئی۔
تقریب رونمائی خواجہ جنید اکیڈمی میں سجائی گئی۔ سابق اولمپئن خواجہ جنید ٹرافی لے کر میدان میں داخل ہوئے۔تقریب میں درجنوں بچوں نے بھی شرکت کی جنہوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور کیک بھی کاٹا۔
اس موقع پر خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ جلد پی ایس ایل کی طرز پر پاکستان ہاکی لیگ بھی کرائیں گے۔یہ ٹرافی اگلے مرحلے میں کل (منگل) ملتان لے جائی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایس ایل کی خوبصورت ٹرافی کی رونمائی کراچی میں منفرد انداز میں کی گئی تھی اور ٹرافی کو بحیرہ عرب کے گہرے پانی کی تہہ میں سے نکال کر لایا گیا تھا۔پی ایس ایل 10 کا شیڈول جاننے کے لیے کلک کریں:پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل ٹرافی کی اس انوکھے انداز میں رونمائی کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔












