تازہ ترین
ضلع گلگت

گلگت بلتستان، ڈپٹی ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کی زیر صدارت تعلیمی اداروں میں منشیات استعمال سے ہونیوالے نقصانات بارے آگاہی سیشن کا انعقاد

ڈپٹی ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول گلگت بلتستان یاسر حسین کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے مختلف تعلیمی اداروں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے اگاہی سیشن منعقد کروانے کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں اے ڈی نارکوٹکس حسین رضا سب انسپکٹر عدنان غازی،قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے نمائندے، نیشنل یوتھ اسبملی گلگت کے نمائندے اس کے علاوہ ماہرِ نفسیات شریک ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول سید یاسر حسین نے کہا نوجوان نسل میں منشیات کے استعمال کے خاتمے کے لئے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پہلے سے ہی مختلف تعلیمی اداروں میں اگاہی سیشن اور ریلیاں منعقد کروا رہا ہے اور آئندہ بھی نوجوانوں اور طلبہ و طالبات کے لئے اگاہی سیمناز منعقد ہوتے رہے گے ۔

اگاہی سیمنار میں ماہرِ نفسیات منشیات کے استعمال سے پیدا ہونے والے بیماریوں اور نقصانات سے اگاہ کریں گے تاکہ گلگت بلتستان سے منشیات کے استعمال کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button