ضلع گلگت
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے چیئرمین علماء بورڈ مفتی زاہد اقبال کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا

چیئرمین علماء بورڈ سکارکوئی مفتی زاہد اقبال کی سربراہی میں علماء بورڈ اور ولیج کمیٹی سکارکوئی کے اراکین پر مشتمل ایک وفد نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سکارکوئی روڈ پر درپیش مسائل، اسکولوں میں اساتذہ کی کمی، اور متاثرینِ سڑک کو معاوضے کی تاخیر جیسے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے چیف سیکریٹری سے پی سی ون کی نظرثانی (ریوائز) پر زور دیتے ہوئے ان مسائل کے جلد از جلد حل کا مطالبہ کیا۔
چیف سیکرٹری نے وفد کے تحفظات کو بغور سنا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ وفد نے چیف سیکریٹری کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔











