تازہ ترین
ضلع گلگت

کسی بھی قوم کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک وہاں کی خواتین کو تعلیم، صحت، عزت اور برابری کے مواقع نہ ملیں، سعدیہ دانش

ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ خواتین اس معاشرے کا کتنا لازمی اور اہم ستون ہیں، ان تمام خواتین کوسلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہیں اللہ تعالٰی نے ایک خاص مقام اور رتبہ دیا ہے۔

ہفتہ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خواتین صرف ایک خاندان کی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی معمار ہیں اور زندگی کے ہر میدان میں اپنی مسلسل جدوجہد ،لگن اور محنت سے تاریخ رقم کرتی رہی ہیں، کسی بھی قوم کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک وہاں کی خواتین کو تعلیم، صحت، عزت اور برابری کے مواقع نہ ملیں، دین اسلام نےخواتین کو جو عزت و مقام دیا ہے وہ کسی اور نظام میں نہیں لیکن ان حقوق کا تحفظ، پاسداری اور خواتین تک ان کی رسائی کو ممکن بنانا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم ، صحت اور خواتین کی ترقی کے لیے ہم سب کواپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ خواتین کو بااختیار بنا کر معاشرے کو خوشحال اور مضبوط کیا جا سکے، تاریخ گواہ ہے کہ خواتین نے زندگی کے ہر میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے ہیں، ملکی سیاست میں خواتین کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button