ماہ صیام ہمیں ایثار، قربانی، اخوت اور ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا درس دیتا ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا پیغام

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے رمضان المبارک کے حوالے سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں اور فضیلتوں کا مہینہ ہے۔ ماہ صیام ہمیں ایثار، قربانی، اخوت اور ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا درس دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس مبارک مہینے کی فضلیت دیگر مہینوں سے زیادہ رکھی ہے۔اس مبارک مہینے میں عبادات بجالانے کے ساتھ اپنے معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان نے محدود وسائل کے باوجود روزہ داروں کو آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔ سحری اور افطاری کے اوقات کار میں بجلی کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکمے کو واضح ہدایات دیئے ہے۔
روزانہ کی بنیاد پر مہنگے اشیاء فروخت کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلاتفریق قانونی کارروائی ہوگی۔تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کا فیلڈ سٹاف دکانوں کا معائنہ کرے گا۔ صوبے کے تمام اضلاع میں مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے شکایات سیل قائم کئے گئے ہیں۔ رمضان المبارک کے مہینے میں تراویح، مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے محکمہ داخلہ اور آئی جی پی گلگت بلتستان کو اقدامات کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔حکومت روزہ داروں کو ہر ممکن آسانیاں پیدا کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ اس مقدس مہینے میں ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ اپنے عبادات بجالانے کے ساتھ دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے کہ اس مبارک مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادات بجلائیں اور احکام خدا وندی پر عمل پیرا ہوں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی نصیب ہو۔











