تازہ ترین
ضلع گلگت

الخدمت چیریٹی گیدرنگ، مخیر حضرات اور سماجی شخصیت کا 1 کروڑ 13 لاکھ 2 ہزار روپے کے عطیات کا اعلان

 الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام گلگت میں منعقدہ چیریٹی گیدرنگ کے دوران مخیر حضرات اور سماجی شخصیات نے فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبوں کے لیے 1 کروڑ 13 لاکھ 2 ہزار روپے کے عطیات دینے کا اعلان کیا ہے۔تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم، صحت، اور دیگر سماجی بہبود کے منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی۔مقررین نے فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے انسانیت کی بلا تفریق خدمت میں مصروفِ عمل ایک نمایاں فلاحی ادارہ قرار دیا۔الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے بتایا کہ یہ عطیات مختلف فلاحی منصوبوں، فری میڈیکل کیمپس، صاف پانی کی فراہمی، اور یتیم و بے سہارا افراد کی مدد کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ انہوں نے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے اس تعاون سے ہزاروں مستحقین کو فائدہ پہنچے گا۔تقریب میں مختلف سماجی شخصیات، کاروباری افراد، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے فلاحی مشن کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button