ضلع گلگت
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا اہم فیصلہ، افسران کی چیف سیکرٹریٹ میں ڈیپوٹیشن پر پابندی
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے افسران اور اہلکاروں کی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ، گورنر سیکرٹریٹ اور گلگت بلتستان سول سیکرٹریٹ میں ڈیپوٹیشن پر پابندی عائد کر دی ۔
سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کابینہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی بنیادوں اور عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔مزید برآں تمام انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ ایسی کسی بھی ڈیپوٹیشن درخواست پر کارروائی نہ کریں۔ یہ حکم تمام انتظامی سیکرٹریوں، ڈائریکٹر جنرلز، ڈپٹی سیکرٹری (اسٹاف) برائے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی کے پرسنل سیکرٹری کو ضروری کارروائی کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔











