تازہ ترین
ضلع گلگت

وزیراعلی گلگت بلتستان متاثرین دیامر ڈیم کا مقدمہ وکیل بن کر لڑیں گے ، ترجمان

ترجمان برائے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان متاثرین دیامر ڈیم کا مقدمہ وکیل بن کر لڑیں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے گزشتہ ڈیڑ ھ سال سے متاثرین ڈیم کے قابل عمل مطالبات منوانے کیلئے وفاق اور واپڈا کے حکام کے ساتھ انگنت اجلاس کئےلیکن واپڈا کی سست روی کی وجہ سے کچھ ایشوز کا تاحال حل نہیں نکل سکا ہے ۔ترجمان نے واضح کیا کہ متاثرین ڈیم کے ایشوز کو وفاقی حکومت اور واپڈا نے حل کرنا ہے صوبائی حکومت پل کا کردار ادا کر رہی ہے اور ان شاءاللہ اب صوبائی حکومت یہ کردار محض پل کا نہیں بلکہ متاثرین ڈیم کی آواز بن کر انکی وکالت کرے گی ۔ ترجمان نے کہا کہ دیامر کی عوام کی ملک کیلئے لازوال قربانیاں ہیں ، یہاں کے مکینوں نے ہر دور میں ملکی دلچسپی کو اپنے مفادات سے بڑھ کر ترجیح دی ہے ۔ دیامر ڈیم کیلئے دیامر کے لوگوں نے اپنا سب کچھ قربان کیا ہے اور انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا وفاقی اداروں کی ذمہ داری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button