تازہ ترین
ضلع گلگت

اپڈا کی جانب سے دیامر ب بھاشا ڈیم کے متاثرین سے کیے جانے والے معاہدوں پر عملدرآمد نہیں ہو، وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ واپڈا کی جانب سے دیامر ب بھاشا ڈیم کے متاثرین سے کیے جانے والے معاہدوں پر عملدرآمد نہیں ہوا جسکی وجہ سے متاثرین میں احساس محرومی پیدا ہوئی ہے۔۔دیامر بھاشہ ڈیم متاثرین کی نمایندہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ متاثرین کی قربانیوں کی قدر کرتے ہوئے ان سے کیے جانے والے معاہدوں پر بلا تاخیر عملدرآمد کیا جائے ، چولہا پیکیج کا جی آئی ایس سروے مکمل ہونے کے بعد بھی ادائیگیوں میں غیر ضروری تاخیر کی گئی، دیامر کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کا وقت ہے ہمیں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے متاثرین ڈیم کے مسایل حل کرنے کیلئے قایم کمیٹی کے سربراہ انجینئر امیر مقام سے امید ہے کہ متاثرین ڈیم کو انکا حق دلا دینگے۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ واپڈا متاثرین کی بحالی اور ریسٹلمنٹ کے حوالے سے کیے جانے والے معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں باہمی اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنے حقوق لینے میں ناکام رہے ابھی دیامر کے عوام نے مثالی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے جو خوش آئند ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے روایات اور مسائل سے واقف وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کمیٹی کے چیئرمین ہیں ابھی متاثرین ڈیم کے مسایل حل ہوتے نظر آرہے ہیں،متاثرین ڈیم کی کمیٹی ٹائم لاینز کے مطابق مسایل حل کرنے کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرے۔

انہوںنے کہاکہ دھرنے مسایل کا حل نہیں ہوتے ۔ یاد رپے کہ گزشتہ 9 دنوں بھاڈیم متاثرین سمیت سارے دیامر کے عوام اپنے مطالبات لے کر دھرنے پر ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button