اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت بلتستان کا آغاخان چہارم کی رحلت پر تعزیت پیش کرنے والوں سے اظہار تشکر

اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت بلتستان کی جانب سے آغاخان چہارم کی رحلت پر تعزیت اور ہمدردی کے لیے آنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسماعیلی ریجنل کونسلات گلگت بلتستان اور یہاں بسنے والے تمام شیعہ امام اسماعیلی جماعت کی جانب سے آغاخان چہارم کی رحلت کے سلسلے میں تعزیت پیش کرنے پر فورس کمانڈر ،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، آئی جی پولیس گلگت بلتستان ، آغا راحت حسین الحسینی، امیر اہل سنت والجماعت مولانا قاضی نثار احمد کے نمائندہ وفد، صوفیہ نور بخشیہ کے علماء تمام مذہبی مکاتب فکر کے علماء مشائخ، حکومتی وزراء، اراکین اسمبلی، انتظامی افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، کاروباری حضرات، سرکاری و نجی نشریاتی اداروں کے ساتھ سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے احباب اور گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے تعزیت اور ہمدردی کے اظہار کے لیے تشریف لانے والے تمام افراد کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتے ہیں۔