ضلع گلگت
کمانڈنٹ ریزرو پولیس گلگت بلتستان عبد الرؤوف شجرکاری مہم کے دوران پولیس ٹریننگ کالج میں پودا لگا یا

کمانڈنٹ ریزرو پولیس گلگت بلتستان عبد الرؤف نے شجر کاری مہم کے دوران پولیس ٹریننگ کالج میں پودا لگا یا۔
منگل کو اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف ماحول کو بہتر بناتے ہیں بلکہ پولیس ٹریننگ کالج کو بھی سرسبز اور خوشگوار بنانے میں مدد دیں گے جس سے یہاں تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں کو ایک صحت مند اور سازگار ماحول میسر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں درختوں کی شجرکاری نہایت اہم ہے کیونکہ یہ خطہ گلیشیئر پگھلنے اور سردیوں میں قدرتی آفات جیسے برفانی تودے گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کا شکار رہتا ہے، درخت زمین کو مضبوطی فراہم کرتے ہیں، ماحولیاتی توازن برقرار رکھتے ہیں اور قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔










