تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

وائس چانسلرقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی زیر صدارت انجینئرنگ کیمپس سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد

 قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ کی زیر صدارت انجینئرنگ کیمپس سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ انجینئرنگ کیمپس کے دیگر سینئر آفیسران کے ساتھ ساتھ فیکلٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں انجینئرنگ کیمپس میں جاری پیشرفت اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس کے دوران وائس چانسلر کے آئی یو نے انجینئرنگ کیمپس میں انجینئرنگ کی تعلیم کو بہتر بنانے اور کیمپس کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کیمپس کی ترقی کو بین الاقوامی انجینئرنگ کے معیارات کے ساتھ مزید ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔وائس چانسلر نے کہاکہ جدید دور کے تقاضوں کو دیکھتے ہوئے فیکلٹی آف انجینئرنگ کی انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیاگیا ہے۔وائس چانسلر نے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیم پر زور دیا کہ وہ جدید ترین لیبارٹریز کی سہولیات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے پر توجہ دیں۔وائس چانسلر نے اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر بھی زور دیا کہ تعلیم کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل بہتری ناگزیر ہے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انجینئرنگ کیمپس خطے میں اعلیٰ تعلیم میں سب سے آگے رہے۔اجلاس میں وائس چانسلر کوموجودہ تعلیمی پروگراموں، تحقیقی اقدامات اور طلباء کو فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ بھی پیش کیاگیا۔وائس چانسلرنے کہاکہ شعبہ جاتی سربراہان اور فیکلٹی کوکیمپس میں بہترین تعلیمی و تحقیقی مواقع فراہم کرنے اور ایسے گریجویٹس تیارکرنے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں جو عالمی افرادی قوت کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اچھی طرح سے لیس ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button