تازہ ترین
ضلع گلگت

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کالجز کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مناور کا دورہ

سیکرٹری ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فرید احمد نے جمعہ کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج مناور گلگت کا اچانک دورہ کیا۔ سردیوں کی چھٹیوں کے بعد آج کالج کے اکیڈمک سیشن کا پہلا دن تھا۔ سیکرٹری نے اس موقع پر کالج کے تمام شعبہ جات اور سیکشنز کا دورہ کیا اور پرنسپل اور فیکلٹی ممبرز سے تفصیلی میٹنگ کی۔

سیکرٹری نے پرنسپل اور فیکلٹی ممبرز سے کالج کی مجموعی کارکردگی کو پروان چڑھانے اور معیارِ تعلیم کو اعلیٰ خطوط پر استوار کرنے کے لیے تجاویز مانگیں ۔ سیکرٹری نے پیش کردہ تجاویز پر اصل روح کے ساتھ عمل درآمد کی یقین دہائی کرائی اور بعض تجاویز پر عمل درآمد کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔

سیکرٹری نے فیکلٹی ممبرز سے کہا کہ طلبہ کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں کیونکہ حاضری کو یقینی بنانا طلبہ کی کارکردگی کو بڑھانے اور ان کی قابلیت کو نکھارنے کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے مستقل بنیادوں پر کونسلنگ اور گائیڈنس سیشنز کا اہتمام کریں۔ اس موقع پر سیکرٹری نے فیکلٹی ممبرز اور ایڈمن اسٹاف کے حاضری رجسٹر کا معائنہ بھی کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل کالج ہذٰا پروفیسر اسلم ندیم اور دیگر اسٹاف موجود تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button