تازہ ترین
ضلع گلگت

دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن میں جی بی اسمبلی کو باقاعدہ مبصر کی حیثیت سے منظوری

اسپیکر گلگٹ بلتستان اسمبلی نزیر احمد ایڈووکیٹ کی درخواست پر ، دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن میں جی بی اسمبلی کو باقاعدہ مبصر کی حیثیت سے منظوری دے دی ہے۔ پنجاب اسمبلی پہلی بار سی پی اے (دولت مشترکہ کی پارلیمانی تنظیم) کی ایشیائی علاقائی کانفرنس کی میزبانی کررہی ہے۔

لاہور میں سی پی اے کی علاقائی کانفرنس 6 سی8 فروری 2025 تک جاری ہے، سی پی اے کانفرنس میں سری لنکا، مالدیپ، برطانیہ، زیمبیا، ملائیشیا اور پاکستان سمیت 20 اسمبلیوں کے 100 سے زائد نمائندے شرکت کررہے ہیں۔جس میں گلگت بلتستان کی نمائندگی جاوید علی منوا کر رہے ہیں . شرکا میں 13 سپیکرز، 4 ڈپٹی سپیکرز اور ایک چیئرمین شامل ہوں گے ،کانفرنس کا ایجنڈا پارلیمانی جمہوریت، شفاف قانون سازی اور احتساب پر مبنی ہے۔

کانفرنس سے پاکستان کے عالمی پارلیمانی برادری سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، یہ بین الاقوامی کانفرنس پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرے گی۔ خیال رہے کہ دولت مشترکہ کی پارلیمانی تنظیم کا قیام 1911 میں عمل میں آیا، کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے 56 ممالک کے 180 پارلیمان اس تنظیم کا حصہ ہیں۔ پنجاب اسمبلی 1954 سے دولت مشترکہ کی پارلیمانی تنظیم کی رکن ہے ، سی پی اے کا مقصد جمہوری اصولوں کو فروغ دینا اور احتساب کو یقینی بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button