ومِ یکجہتیِء کشمیر کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں تقاریب کا انعقاد

یومِ یکجہتیِء کشمیر کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن کے زیراہتمام تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر مقررین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ اور نہتے عوام پر ظلم و بربریت اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے سراسر خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی پامالی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کے بغیر پاکستان کا تصور ممکن نہیں۔ ہم دیدِ صبحِ آزادیء کشمیر تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اس کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ وہ دن دُور نہیں جب کشمیر کے عوام بھارت کے چُنگل سے آزاد ہو کر مکمل طور پر پاکستان کا حصّہ ہو نگے۔
انہوں نے اقوامِ متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ مسئلہ کشمیر کے فوری اور ٹھوس حل کے لیے کشمیر کے عوام کی مرضی اور ان کے حقیقی جذبات کا احترام کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں۔











