تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت جی ڈی اے کا اجلاس،جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت جی ڈی اے کی گیارہویں اتھارٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں گلگت شہر کے اہم ترقیاتی امور اور منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بزنس حب، گلگت ماسٹر پلان کی عملداری ، سینیٹری اور سیوریج سسٹم کے ورک پلان سمیت شہر میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے ایجنڈا کےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے سیوریج سسٹم کے تعمیراتی کام میں سستی پر نوٹس لیتے ہوئے محکمے کو ہدایت کی کہ ٹھیکیدار سے اس منصوبے کو بروقت تکمیل کی یقین دہانی کرائی جائے تاکہ عوام کو اس کے بھرپور ثمرات مل سکیں۔اجلاس میں کام کے معیار کے حوالے سے مختلف شکایات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پروجیکٹ کوارڈینیشن کمیٹی میں علاقے کے حلقے کے ایم این ایز کو بھی شامل کرکے اس کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے تاکہ منصوبے کے معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔

اجلاس میں طے پایا کہ کہ گلگت ماسٹر پلان کی عملداری، گلگت شہر میں مختلف محکمہ جات کے دائرہ اختیار اوران کے باہمی کام کی تقسیم سمیت گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تشکیل کیلئے رولز اینڈ بزنس کمیٹی جلد لائحۂ عمل طے کرے گی۔

اسکے علاوہ بزنس حب منصوبہ پر عملدرآمد کے لیے حکمت عملی بھی وضع کی گئی۔ چیف سیکرٹری نے جی ڈی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری فنانس عزیز احمد جمالی، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سبطین احمد،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ رحیم گل ، ڈی سی گلگت اور ایف سی این اے اور پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ ممبران اسمبلی میں امجدایڈووکیٹ اور جمیل احمد ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button