تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

سرکاری ملازمین کے لئے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا سختی سے ممنوع ہے، سیکرٹری صحت گلگت بلتستان

سیکرٹری صحت گلگت بلتستان آصف اللہ خان نے محکمہ صحت کے ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ملازمین کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے اور انہیں اپنی توجہ مکمل طور پر مریضوں کے علاج و معالجے پر مرکوز رکھنی چاہیے۔

آصف اللہ خان نے کہا کہ اگر کوئی ملازم سیاست میں دلچسپی رکھتا ہے اور عوامی خدمت کے اس طریقے کو اپنانا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ پہلے سرکاری ملازمت سے مستعفی ہو، کیونکہ سرکاری ملازمین کے لئے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا قوانین کے مطابق سختی سے ممنوع ہے۔

انہوں نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی صلاحیتیں صرف اور صرف مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج میں صرف کریں۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے انہوں نے افسران و ملازمین کو اس ہدایت نامے پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button