تازہ ترین
ضلع گلگت

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعاون سے علاقے میں پائیدار ترقی ممکن ہے ،گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ

 گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان حکومت اور اپوزیشن کے درمیان حالیہ ملاقات کو خوش آئند قرار دیا اور اسے خطے کی ترقی کے لیے اہم قدم کہا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تعاون سے علاقے میں پائیدار ترقی ممکن ہے کیونکہ محاذ آرائی سے نقصان ہوتا ہے۔سید مہدی شاہ نے اپوزیشن کے سیاسی بردباری کے مظاہرے اور حکومت کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل سیاسی ڈائیلاگ اور ملاقاتوں سے ہی ممکن ہے اور رابطوں کی کمی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں اور موجودہ اسمبلی کو اپنی مدت مکمل کرنی چاہیے۔ سیلف گورننس آرڈر میں قبل از وقت الیکشن کے لیے ترمیم کی بات کو انہوں نے غیر مناسب قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ جمہوری اقدار کا تحفظ اور اسمبلی کی پانچ سالہ مدت کی تکمیل ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button