تازہ ترین
گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سکوار، گلگت نے بائی منتھلی امتحانی نتائج کا جائزہ اور پی ٹی ایس ایم اجلاس منع... اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون، آرمی چیف نے بھارت سے واپس بھیجے گئے 2 بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھالی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی طلب میں ریکارڈ اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ حکومت آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ،محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کی فلاح و بہبود اور معاشی خوشحالی ک... آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے سینٹرل پریس کلب گلگت اور گلگت یونین آف جرنلسٹس کےزیر اہتمام پریس... پریس کلب گلگت کے نومنتخب صدر اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب گلگت میں منعقد صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں آسانی، بہبود کے لئے قانون سازی میں بھر پور کردار ا... گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو مثبت انداز میں اپنایا جا نے لگا
پاکستان

آئندہ ہر ضلع میں آئس ہاکی ٹورنامنٹ کو ایک کیلنڈر ایونٹ کے طور پر منعقد کیا جائے گا ، چیف سیکریٹری

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کہا ہے کہ خطہ گلگت بلتستان، خاص طور پر بلتستان، میں سرمائی سیاحت (ونٹر ٹورازم) کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ ہر ضلع میں آئس ہاکی ٹورنامنٹ کو ایک کیلنڈر ایونٹ کے طور پر منعقد کیا جائے گا اور مقامی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ابرار احمد مرزا سکردو میں جاری آئس ہاکی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو اب ایک سیاحتی حب کے طور پر ابھر رہا ہے اور انتظامیہ سرمائی سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان ہر موسم میں اپنی منفرد خوبصورتی اور ثقافتی رنگ پیش کرتا ہے جو ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سیاحت کے فروغ سے مقامی معیشت مستحکم ہوگی اور خطے میں خوشحالی آئے گی۔ ان کے مطابق کسی بھی علاقے کی ترقی کے لیے امن سب سے ضروری عنصر ہے اور الحمدللہ گلگت بلتستان امن کا گہوارہ ہے۔ اس امن اور خوبصورتی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاحتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔چیف سیکریٹری نے کہا کہ انتظامیہ روایتی کھیلوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے فروغ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے آئس ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں شریک جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مثبت تبدیلیوں کو خوش آمدید کہیں اور اس خطے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button