تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع کھرمنگ

گلگت بلتستان کے ہر ضلع میں آئس ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کریں گے، چیف سیکرٹری

چیف سکرٹری ابرار احمد مرزا نے کہاہے کہ گلگت بلتستان خاص کر بلتستان میں ونٹر ٹورازم کے بڑے مواقع موجود ہیں آئس ہاکی ٹورنامنٹ کیلنڈر ایونٹ کے طورپر آئندہ ہر ضلع میں منعقد کریں گے کوشش ہوگی کہ یہاں کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروائیں اس مقصد کیلئے انتظامیہ پوری طرح سے کوشاں ہے، سکردو میں جاری آئس ہاکی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔

ابراراحمدمرزا نے کہاکہ سکردو سیاحتی حب بن گیا ہے یہاں سرمائی سیاحت کے فروغ کیلئے انتظامیہ اپنی پوری کوشش کرے گی۔ سرمائی سیاحت کا فروغ نہایت ضروری ہے، گلگت بلتستان ہر موسم کے حوالے سے اپنا منفرد مقام رکھتا ہے یہاں مختلف رنگ دیکھنے کو ملیں گے۔ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں آرہی ہے جس سے یہاں کی معیشت مستحکم ہوگی، بڑے پیسے آئیں گے

انہوں نے کہاکہ کسی بھی علاقے کی ترقی کیلئے امن سب سے اہم ہے الحمدللہ یہاں امن بھی ہے اور سیاحت کے وسیع مواقع بھی موجود ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگ مثبت تبدیلیوں کو ویلکم کریں، روایتی کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے دریں اثنا چیف سکرٹری ابرار احمد مرزا نے آئس ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button