تازہ ترین
نیٹکو قومی ادارہ ،منافع بخش بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، جسٹس (ر)یار محمد گلگت یوتھ کے مختلف صدور نے غیر قانونی شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ،پاسپورٹ اجرا کی تحقیقات کیلئے نگران وز... گلگت کنوداس کلین ڈرنکنگ واٹر سپلائی منصوبہ 9سال سے مکمل نہ ہو سکا، لاگت 85 تک پہنچ گئی، عوام کا اظہا... (ن) لیگ گلگت بلتستان میں اہم پیشرفت، پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم گلگت میونسپل حدود میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، دکانیں، فٹ پاتھ اور چار دیواریاں ... چپورسن زلزلہ متاثرین کیلئے ونٹرائزڈ ٹینٹس، فوڈ پیکس اور امدادی سامان روانہ، سڑک ایمرجنسی بنیادوں پر ... گلگت بلتستان کی لیڈر شپ کی بھی کشمیری حریت یاسین ملک سے اظہاریکجہتی، پھانسی دیئے جانے کی کوششوں پراظ... ’بابر اعظم کو ناک آؤٹ میچ نہیں کھلانا چاہیے‘ بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی ٹی 20 ورلڈ کپ: پی سی بی کا آئی سی سی کو خط، کی بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت
ضلع گلگت

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کی نئی کابینہ سے حلف، میڈیا انڈسٹری کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

 وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کی نئی منتخب کابینہ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے صحافیوں کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا انڈسٹری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آزاد اور مستحکم میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت،گلگت بلتستان کے میڈیا سے وابستہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے مذید کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، اور اس کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ہم میڈیا انڈسٹری کی ترقی، صحافیوں کے حقوق اور علاقائی اخبارات کو درپیش مالی مشکلات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، ایمان شاہ، بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے میڈیا انڈسٹری کی ترقی کے لیے وزیراعلیٰ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حکومت گلگت بلتستان تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پر گلگت بلتستان نیوز پیپر سوسائٹی کی نو منتخب کابینہ نے وزیراعلیٰ کے اس اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button