تازہ ترین
ضلع گلگت

سیکرٹری محکمہ صحت گلگت بلتستان آصف اللہ خان کا ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس کا دورہ

سیکرٹری محکمہ صحت گلگت بلتستان آصف اللہ خان نے ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت ڈاکٹر سلیم الدین، ڈائریکٹر پلاننگ ڈاکٹر مبشر حسن، ڈائریکٹر ہیلتھ دیامر استور ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد خان، ایم ایس ریجنل ہسپتال چلاس ڈاکٹر انعام اللہ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چلاس ڈاکٹر محمد ریاض اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر شکور احمد کے ہمراہ ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر شکیل احمد خان نے دیامر استور ڈویژن میں محکمہ صحت کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ سیکرٹری محکمہ صحت آصف اللہ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو جدید اور معیاری طبی سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے ہسپتال میں نصب جدید ایم آئی آر مشین کا جائزہ لیا اور کہا کہ جلد عوام کو اس سے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں بشمول سٹی سکین لیبارٹری، ایمرجنسی وارڈ، اور فیمیل وارڈ کا معائنہ کیا اور ڈاکٹروں و میڈیکل سٹاف کے مطالبات سنے۔ اس دوران انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو وقت پر اور بہترین طریقے سے سر انجام دیں اور جان بچانے والی ادویات کی دستیابی یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں سیکرٹری صحت نے 10 بیڈ ہسپتال گونر فارم اور تھک ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے تمام عملے کو ہدایات دیں کہ عوامی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور دیہی علاقوں کے لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button