ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز دیامر استور کا ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز دیامر استور ریجن ڈاکٹر شکیل احمد خان نے ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا . عوام الناس کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اور ہسپتال کے انتظامات کو مزید موثر بنانے کے لیے تمام ڈاکٹرز اور وارڑ انچاج سے میٹنگ کی میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر انعام اللہ خان اور ڈپٹی میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈاکٹر شکور احمد خان نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ہسپتال کے مسائل کے بارے میں تفصیل اگاہ کیا۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شکیل احمد خان نے کہا کہ سیکرٹری ہیلتھ کہ واضح احکامات ہیں کہ صحت کے معاملے میں کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور عوام الناس کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر قسم کے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔
اور اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام تر حکومتی وسائل بروکار لائے جائیں گے اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی محکمہ صحت دیامر استوار ڈویژن کے تمام سٹاف بہترین طریقے سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں اور لوگوں کو گھر کی دہلیز پر جدید اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔