تازہ ترین
ضلع گلگت

غیر قانونی،ٹمپرنگ اورفینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ایکسائز

 ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول گلگت ڈویژن میر انتخاب الحق نے گلگت ڈویژن کے تمام ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر روڑ بیٹ کے ذریعے چابی چور، ٹمپرنگ، بغیر کاغذات اور فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور ٹوکن نادہندگان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔

اس کے علاوہ دروان ناکہ تمام گاڑیوں میں منشیات کی بھی چیکنگ کی جائے ۔انہوں نے تمام ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیزر اینڈ ڈسپوزل ایکٹ 2017 کے تحت پکڑی جانے والی گاڑیوں کے خلاف سمری ٹرائیل کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button