تازہ ترین
ضلع گلگت

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں ،ترجمان دیامر بھاشا ڈیم

ترجمان دیامر بھاشا ڈیم نےواپڈا، دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ اور اس کے سینئر حکام پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور ثبوتوں سے عاری ہیں جو قومی اہمیت کے حامل منصوبے کو متنازع بنانے اور سینئر حکام کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہے،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں ۔

ترجمان نے واضح کیا کہ دیامر بھاشا ڈیم میں زمینوں اور ہاؤس ہولڈ (چولہا) کی ادائیگیاں مکمل شفافیت کے ساتھ مروجہ قوانین اور قواعد کے تحت کی گئی ہیں، ان ادائیگیوں کا عمل ضلع دیامر کی انتظامیہ اور متعلقہ کمیٹیز کے تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے تحت مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار فراہم کیا جا رہا ہے اور بڑی تعداد میں پراجیکٹ ایریا کے نوجوان مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

آئندہ بھی مقامی افراد کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کا عمل جاری رہے گا اس ضمن میں من پسند افراد کو نوازنے سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے ذریعے علاقے میں تعلیم، معیشت اور سماجی ترقی کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت کے مشورے سے کئی منصوبے جاری ہیں جو عوام کی فلاح و بہبود کے عزم کا مظہر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button