تازہ ترین
ضلع گلگت

ّنایاب تحفہ،گلگت بلتستان کے علاقے طاؤس میں پاک فوج اور ایس سی او کا فری لانسنگ ہب قائم

 گلگت بلتستان کے علاقے طاؤس میں پاک فوج اور ایس سی او کی جانب سے فری لانسنگ ہب قائم کیا گیا ہے جو پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان، طاوس کی عوام کے لیے ایک نایاب تحفہ قراردیاجارہا ہے۔ایس سی او کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول طاوس میں فری لانسنگ ہب قائم کیا گیا۔

سکول کے پرنسپل شاہین بیگ نے پاک فوج کے احسن اقدام کو سراہااور کہا کہ نوجوانوں کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک بہترین فری لانسنگ ہب بنایا گیا، اس فری لانسنگ ہب سے نہ صرف سکول کے بچوں کو فائدہ ہوگا بلکہ باہر کے لوگ بھی اس سے مستفید ہوں گے۔پرنسپل نے کہا کہ اس فری لانسنگ ہب سے بچے آن لائن بزنس، فری لانسنگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھیں گے،ایسے فری لانسنگ ہبز وقت کی اہم ضرورت ہیں، اس ہب کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع قائم ہوں گے، سکول کے بچوں کو اس ہب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button