قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے سال 2024 کے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون اورپارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے سال 2024 کے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) پارٹ ون اورپارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جماعت نہم میں کل 861طلبہ و طالبات شامل ہوئے جس میں سے722پاس ہوئے اور مجموعی نتیجہ 84 فیصد رہا۔ اسی طرح جماعت دہم میں کل 459 طلبہ و طالبات شامل ہوئے جس میں سے 380 طلباء پاس ہوئے اور نتیجہ 83 فیصد رہا۔
مجموعی طور پر جماعت نہم اور دہم میں کل 1320طلباء شامل ہوئے جس میں سے 1102 طلباء پاس ہوئے اور مجموعی نتیجہ 83 فیصد رہا۔دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج میں کامیاب ہونے والے طلباء کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے وائس چانسلرکے آئی یوپر وفیسر ڈاکٹرعطا ء اللہ شاہ نے تعلیمی میدان میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے یونیورسٹی کی جانب سے طلباء کے تعلیمی اہداف کے حصول میں بھرپور معاونت فراہم کرنے کے عزم کو بھی دہراتے ہوئے علاقے کی مجموعی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
کنٹرولر امتحانات واجد حسین نے نتائج پر اطمینان کا اظہا ر کیا اور پاس ہونے والے تمام طلباء اوران کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ طلباء مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔ واضح رہے کہ مکمل نتائج کی تفصیلات قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی ویب سا ئٹ (examinations.kiu.edu.pk) سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔











