تازہ ترین
ضلع گلگت

ایم ایس ایف کے (ن) گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری فہیم جلیل نے گلگت سکردو روڈ پر بڑھتے ہوئے حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید تشویش کا اظہا

ایم ایس ایف کے (ن) گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری فہیم جلیل نے گلگت سکردو روڈ پر بڑھتے ہوئے حادثات اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومت سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سٹریٹجک روڈ پر ٹنلز کی کمی کی وجہ سے حادثات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گلگت سکردو روڈ پر کئی مقامات پر چٹانوں کی پھسلن کی وجہ سے ٹریفک حادثات بڑھ گئے ہیں۔جن کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس روڈ پر حفاظتی انتظامات میں فوری طور پر بہتری لانے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لیے ٹنلز کی تعمیر انتہائی ضروری ہے تاکہ خطرناک موڑ اور قدرتی آفات کے اثرات سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت سکردو روڈ صرف مقامی لوگوں کے لیے نہیں بلکہ سیاحوں اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

نٹلز کی تعمیر سے نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ اس روڈ کی سیاحتی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ جس سے علاقے کی معیشت کو فروغ ملے گا۔فہیم جلیل نے صوبائی حکومت سے درخواست کی کہ وہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ٹھوس اقدامات اٹھائے اور فنڈز مختص کرے تاکہ اس سٹریٹجک روڈ پر ٹنلز کی تعمیر کا عمل جلد از جلد شروع ہو سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گلگت سکردو روڈ کی حالت بہتر کرنے کے لیے یہ اقدام اولین ترجیح ہونا چاہیے تاکہ نہ صرف قیمتی جانوں کی حفاظت کی جا سکے بلکہ عوامی سفری سہولت بھی یقینی بنائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button