تازہ ترین
ضلع گلگت

ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں کیسز ریویو کمیٹی کا اجلاس:کرپشن کے کیسز کا جائزہ

 گلگت(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان رانا محمد سلیم افضل کی سربراہی میں کیسز ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں مختلف محکموں سے متعلق کرپشن کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔1١میگا واٹ پاور ہائوس جلال آباد گلگت پروجیکٹ میں کرپشن کی شکایات پر محکمہ اینٹی کرپشن  محکمہ واٹر اینڈ پاور کے متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کر ری تھی۔ اج ابتدائی تحقیقات مکمل ہونے پر مجاز اتھارٹی نے ذمہ داروں کے خلاف باقاعدہ ریگولر  انکوائری کی منظوری دے دی۔ اس سلسلے میں ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان نے متعلقہ انکوائری افسران کو اس کیس کے مرکزی  ذمہ داران( چیف انجینئر واٹر اینڈ پاور فیاز عالم، ایکسین  منیر احمد، ایکسین زاہد اللہ ، ایس ڈی او عارف حسین، سب انجینئر نیت شاہ اور ٹھیکیدار عارف تحسین) کے خلاف انکوائری جلد جلد از مکمل کرنے کے لئے احکامات دے دیئے۔ادھرمعروف قوم پرست رہنما آفاق احمد بلاور کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا ،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی طرف سے محکمہ ریوینیو گلگت میں جعلی انتقالات کے کیس میں آج ایک اور بڑی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔آفاق احمد بلاور ولد ریاض  احمد جو کہ چھموگڑھ گلگت کا رہائشی ہے محکمہ ریونیو گلگت میں جعلی انتقالات کے کیسز میں اینٹی کرپشن کو مطلوب تھا آج اینٹی کرپشن پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید کاروائی کا اغاز کر دیا ہے۔محکمہ ریوینیو گلگت بلتستان میں کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن گلگت بلتستان کی کاروائیاں مسلسل جاری ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button