گلگت بلتستان میں قدرتی آفات کے ڈیٹا کی شیئرنگ کے لئے جی آئی ایس پورٹل سے متعلق مشاورتی ورکشاپ

قدرتی آفات کے ڈیٹا کی شیئرنگ میں بہتری اور جی آئی ایس پورٹل کی اہمیت کے عنوان سے ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی۔کے آئی یو کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایک روزہ ورکشاپ کا انعقا دکے آئی یو نے جی ایل اوایف ٹوپراجیکٹ کے تحت ڈی تھری سائمولیشنز کی سرگرمی کے تحت منعقد کیا تھا۔
ورکشاپ کا مقصد گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے استعداد کار میں اضافہ کے لئے ڈیٹا شیئرنگ کو بہتر بنانا اورجدید جی آئی ایس پورٹل کا تعارف کرانا تھا۔ایک روزہ ورکشاپ میں اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ جن میں جامعہ قراقرم کے حکام، آغا خان ایجنسی فار ہیبیٹیٹ ،
انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ، سپارکو، گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور چیف سیکرٹری کے دفتر کے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے نمائندے شامل تھے۔ورکشاپ کے دوران جامعہ قراقرم کی آئی ٹی ٹیم کی جانب سے نئے تیار کردہ جی آئی ایس پورٹل کے مختلف فیچر کے بارے میں تفصیلات پیش کی گئی ،شرکاء نے جامعہ قراقرم کی جانب سے تیارکردہ جی آئی ایس پورٹل کے تعارف کو سراہا ۔











