ضلع گلگت
گلگت سکردو شاہراہ پر گاڈی لینڈ سلائیڈینگ کی زد میں آنے سے 5 افراد جاں بحق

گلگت سکردو شاہراہ پر روندو ملوپہ کے مقام پر گاڈی لینڈ سلائیڈینگ کی زد میں آنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
اسسٹنٹ کمشنر سکردو کے مطابق پہاڑی تودے میں دب کر5افراد جان بحق ہوگئے جن کا تعلق بلتستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق گاڈی سکردو سے شینگوس جارہی تھی ۔ امادی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی نعشیں نکال کر سکردو روانہ کردی ہیں۔











