پرنس کریم آغاخان کی سالگرہ ،وزیر اعلی گلگت بلتستان کی مبارکباد

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پرنس کریم آغاخان کی سالگرہ کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی یوم پیدائش کی 88 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر بالخصوص گلگت بلتستان کے تمام شیعہ امامی اسماعیلی مسلمان بہن بھائیوں کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان نے پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کیلئے ہمیشہ اپنی خدمات پیش کی ہیں
اور اسماعیلی کمیونٹی اپنے روحانی پیشوا ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی ہدایات کے عین مطابق انتہائی خلوص، نظم وضبط اور ہرقسم کے تعصبات سے بالاتر ہو کر پاکستان اور خصوصا گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں مصروف ہے۔
گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں آغاخان ڈویلپمنٹ کے ذیلی اداروں کا کردار قابل تعریف ہے۔ حکومت ہز ہائنس پرنس کریم آغاخان کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اسماعیلی جماعت نے بھی ہمیشہ اپنے امام ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے امن وامان اور علاقے کی ترقی کیلئے حکومت کا ساتھ دیا ہے جو قابل تحسین عمل ہے۔










