تازہ ترین
ضلع گلگت

علمائے کرام امن بھائی چارگی اور اتحاد و اتفاق کا درس دیں،وزیر داخلہ

وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے کہا ہے کہ علمائے کرام امن بھائی چارگی اور اتحاد و اتفاق کا درس دیں۔گلگت بلتستان کا حقیقی حسن یہاں کے امن اور ایک دوسرے کے عقائد کے احترام میں ہے۔ گلگت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام مسالک کے علماے کرام کا امن کے حوالے سے ہمیشہ مثبت اور کلیدی کردار رہا ہے۔علمائے کرام گلگت بلتستان کی حساسیت کو سمجھتے ہوے غیر ذمہ دارانہ اور تعصبانہ بیانات دینے سے گریز کریں ، بلا کسی وجہ اوربغیر مقصد کے عوام میں ابہام نہ پھیلایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح گلگت بلتستان کا امن ہے، یہاں کسی کو بھی امن کے ساتھ کھلواڑ کرنے نہیں دینگے۔حکومت امن کے حوالے سے کوئی بھی سمجھوتا نہیں کرےگی اور امن و امان کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button