حافظ حفیظ الر حمان جھوٹا آدمی ،وہ دوبارہ وزیراعلی بننے کے لئے علاقے میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے ،جمیل احمد

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر و ممبر جی بی اسمبلی جمیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الر حمان جھوٹا آدمی ،دوبارہ وزیراعلی بننے کے لئے علاقے میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے اپنے دور حکومت میں کرپشن کر کے 5 کنال کا محل بنوا یا، پارٹی کے دو دھڑوں میں صلح کرانے کے لئے پارٹی لیڈروں کے پاس جانے کے بجائے تنظیم اہلسنت کے امیر قاضی نثار احمد کے پاوں پکڑ لئے ہیں ،اگر قاضی صاحب نے صلح کرائی تو منحرف گروپ کے دیگر عہدیدار کدھر جائیں گے ۔حفیظ دور میں سی ایم ہاوس میں ٹھیکوں کی جو بندر بانٹ ہوتی تھی وہ سب کو معلوم ہے ۔انہوں نے کہا کہ موصوف پہلے کی طرح وفاق کے تعاون سے دھاندلی کے زریعے وزیراعلی بننا چاہتے تھے ان کا یہ خواب چکنا چور ہو چکا ہے اس لئے پیپلز پارٹی پر الزامات لگا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمان کی ڈگری جعلی ہے پی ٹی آئی والے کورٹ جائیں ثبوت ہم ان کو فراہم کریں گے ۔ انھوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو من گھڑت کہتے ہوئے کہا کہ میرے والد1964ء سے ٹھکیداری اور منرل کے کاروبار سے منسک تھے ،گورو چار میگا واٹ بجلی گھر اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سینکڑوں کامیاب منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں ۔