ملک دشمن عناصر نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے زریعے ریاستی اداروں ،افواج پاکستان کیخلاف اکسانے کے حربے استعمال کررہے ہیں ،دلشاد بانو

صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے زریعے ریاستی اداروں اور افواج پاکستان کے خلاف اکسانے کے حربے استعمال کررہے ہیں ،نوجوان نسل اپنی تعلیم پر فوکس رکھے ،ایسے عناصر سے ہوشیار رہے، سوشل میڈیا کو مثبت استعمال کا ذریعہ بنائے تاکہ معاشرے میں نوجوان نسل کے اندر مثبت سوچ پروان چڑھے ۔
میڈیا کو جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر ترقی و نسواں نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ سے وطن کی مٹی کے لئے دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے لازوال قربانیاں دی ہیں پوری قوم افواج پاکستان کی طرف سے ملک اور اپنے قوم کی حفاظت کے لئے دی جانے والی عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے
اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے پاک فوج نے وطن کی حفاظت اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہزاروں قیمتی جانوں کا نزرانہ پیش کیا ہے پاک فوج کے شہدا کی عظیم قربانیوں پر پوری قوم فخر کرتی ہے ایسے میں بعض شر پسند عناصر سوشل میڈیا پیلیٹ فارمز پر پاک فوج کے خلاف منفی پروپگینڈہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں
اور دشمن عناصر ڈیجیٹل دہشت گردی کے زریعے نوجوان نسل کو منفی رویوں کی طرف راغب کرنے کی منعظم منصوبہ بندی کے تحت کام کررہے ہیں حکومت ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے گی ایسے عناصر کسی بھی قسم سے رعایت کے مستحق نہیں ہے اور نہ ہی ایسے عناصر وطن سے مخلص ہوتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ جب بھی ملک میں کوئی آفت آتی ہے چاہیے سیلاب کی شکل میں ہو یا زلزلہ متاثرین ہو افواج پاکستان نے ہمیشہ سے ریسکیو کرنے کے لئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے
اور کررہی ہے عوام جب بھی مشکل میں ہوتی ہے تو پاک فوج سب سے پہلے عوام کو مشکل سے نکالنے کے لئے صف اول میں ہوتی ہے ہمیں اپنے ملکی اداروں افواج پاکستان کی قربانیوں پر فخر ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف لاوازل قربانیاں دی ہے پاک فوج کی عظیم قربانیوں کے بدولت آج ہر پاکستانی محفوظ اور راتوں کو سکون کی نیند سو رہا ہوتا ہے
پاکستان کی فوج دنیا کی سب سے بہترین فوج ہے ،پاکستان ،بالخصوص گلگت بلتستان کی عوام پاکستان کی مضبوطی اور ملکی سلامتی کے لئے افواج پاکستان کیساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہیں گے۔