تازہ ترین
ضلع گلگت

ملک دشمن عناصرسوشل میڈیا کے ذریعے نوجوان نسل کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے حربے استعمال کررہے ہیں،دلشاد بانو

وزیر ترقی و نسواں گلگت بلتستان دلشاد بانو نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کےذریعے ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے حربے استعمال کررہے ہیں ،

نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی تعلیم پر فوکس کریں اور ایسے عناصر سے ہوشیار رہیں۔ اپنے ایک بیان میں دلشاد بانو نے کہاکہ سیکیورٹی فورسزنے دفاع وطن کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں،

پوری قوم سیکیورٹی فورسز کی عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بعض شر پسند عناصر سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، دشمن عناصر ڈیجیٹل دہشت گردی کے ذریعے نوجوان نسل کو منفی رویوں کی طرف راغب کرنے کی منظم منصوبہ بندی کے تحت کام کررہے ہیں ،

حکومت ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے گی ۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں کوئی آفت آتی ہے ،چاہے سیلاب ہو یا زلزلہ آئے، پاک فوج نے ہمیشہ متاثرین کو ریسکیو کرنے اور ان تک امداد کی فراہمی کے حوالے سے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور کررہی ہے ،

پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو ان کی خدمات اور غیرمعمولی قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button