تازہ ترین
ضلع گلگت

ایواری ایکسپریس جوٹیال میں فائر سیفٹی اور ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا انعقاد

گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122اور ایواری ایکسپریس کے تعاون سے ایواری ایکسپریس جوٹیال میں فائر سیفٹی اور ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر طاہر شاہ نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے ہوٹل میں لگے فائر سیفٹی آلات ، ایمرجنسی ایگزٹ، واٹر ٹینک، جنریٹر انسٹالیشن، سموک ڈیٹیکٹر اور ہیٹ ڈیٹیکٹر کا معائنہ کیا۔

ریسکیو 1122کے فائر انسٹرکٹرز نے آگ لگنے کی صورت میں بلڈنگ سے انخلاء،آگ کے دوران احتیاطی تدابیر، سٹاپ، ڈراپ اینڈ رول اور فائر ایکسٹینگوشر کے استعمال کے فوائد اور طریقوں کے حوالے سے تربیت فراہم کی جبکہ میڈیکل انسٹرکٹرز صاحبان نے ابتدائی طبی امداد، زخمیوں کی پٹی، گلے میں پھنسی ہوئی کسی بھی چیز کو نکالنے کے طریقہ کار کے بارے میں تربیت فراہم کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button